16 دسمبر، 2015، 3:46 PM

میکسیکو میں کھائی سے 17 افراد کی لاشیں برآمد

میکسیکو میں کھائی سے 17 افراد کی لاشیں برآمد

میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو میں ایک گہری کھائی سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو میں ایک گہری کھائی سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست گوریرو کے شہر چی چی ہوالکو میں 1650 فٹ گہری کھائی سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ لاشیں 8 سے 11 دسمبر کے دوران برآمد کی گئیں جن میں سے 9 لاشیں مکمل جب کہ 8 آدھی جلی ہوئی ہیں۔ برآمد کی گئی لاشوں کی نہ تو شناخت ہو سکی ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ لاشیں مردوں کی ہیں یا خواتین کی جب کہ حکام اس حوالے سے بھی لاعلم ہیں کہ ان افراد کو کب قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ میکسیکو کی ریاست گوریرو میں سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں جب کہ اس ریاست میں اکثر اجتماعی قبریں بھی دریافت کی جاتی ہیں۔ رواں برس جون میں بھی 7 قبروں سے 10 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔

News ID 1860340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha